پنجاب میں نمونیا بےقابو، مزید 7 بچے جان کی بازی ہار گئے

لاہور( نیوز ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا سے ایک بچہ جاں بحق ہوا،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیا کے 942 نئے مریض سامنے آئے ہیں ،جبکہ لاہور میں 212 نئے مریضوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ہے،پنجاب میں رواں ماہ کے دوران نمونیا سے 244 اور لاہور میں 50 اموات رپورٹ ہوچکی ہیں،پنجاب میں نمونیا سے اموات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسم سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے،نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے۔