Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خیبر پختونخوا، گریڈ 17 کے غیرحاضر12 ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ

پشاور(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے مختلف ہسپتالوں ، طبی مراکز میں ڈیوٹی سے طویل عرصہ سے غیر حاضر ڈاکٹرز ملازمت سے فارغ ۔محکمہ صحت کے مطابق مختلف ہسپتالوں و طبی مراکز میں ڈیوٹی پر پیشگی اجازت کے بغیر غیرحاضری پر گریڈ 17 کے 12 ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ برطرف ڈاکٹرز کو بارہا نوٹسز جاری کیے مگر مذکورہ ڈاکٹرز نے محکمہ کو کوئی جواب نہیں دیا۔ بعض ڈاکٹرز 2021سے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہیں۔ جن ڈاکٹرز کو ملازمت سے برطرف کیا گیا ان میں ڈاکٹر کفایت علی، ڈاکٹر فازیہ گوہر، ڈاکٹر مہرین اختر، ڈاکٹر محمد سعید الیاس،ڈاکٹر محمد عزیز، ڈاکٹر روحیلہ گل، ڈاکٹر تیمور، ڈاکٹر جاوید اللہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ احسان،ڈاکٹر فرح گل، ڈاکٹر جہانگیر خان اورڈاکٹر سہیل احمدشامل ہیں۔