انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ ، پاکستان کی نیپال کو شکست

جنوبی افریقہ ( اے بی این نیوز) جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیپال کو ہرا دیا،ذرائع کے مطابق انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں نیپال کو 5 وکٹوں سے شکست دی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم 197 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، عرفات منہاس نے 3 ، عبید شاہ اور احمد حسن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،پاکستان نے 198 رنز کا ہدف 48ویں اوور میں پانچ وکٹوں پر حاصل کرلیا، پاکستان کی جانب سے اذان اویس نے 63 رنز بنائیں۔