اسلام آباد ( نیوزڈیسک ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کردیا،سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے گروپ سمیت الیکشن کا بائیکاٹ کیا،انہوں نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں یہ بھی لکھا کہ انتخابات کا کھیل اِس طرح رچایا گیا کہ بقول وارث شاہ ’’گلیاں ہو جان سنجیاں تے وچ مرزا یار پھرے،واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور اعظم سواتی بھی عام انتخابات سے دستبردار ہوچکے ہیں اور انہوں نے پارٹی کو ٹکٹ بھی واپس کردیے ہیں۔