اہم خبریں

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے ایئرپورٹس میں خصوصی دلچسپی کااظہار

ابوظہبی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جانب سے ایوی ایشن شعبہ میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے ایئرپورٹس میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ یو اے ای میں ایوی ایشن شعبہ میں سرمایہ کاری پر بات ہوئی تھی، ایئرپورٹس پر کارگو شعبہ میں یو اے ای کی خصوصی دلچسپی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اماراتی حکام کو کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹس سے متعلق سی اے اے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے، یو اے ای حکام کو کراچی ایئرپورٹ، کارگو ٹرمینل کا دورہ کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں