کرونا کے خدشات،ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کووڈ ٹیسٹ کا عمل شروع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق متعدد بیرون ممالک میں کویڈ کیسز میں اضافے کے بعد پاکستانی ائرپورٹس پر اسکریننگ ہدایات پر عملدرآمد شروع۔ تمام بین الاقوامی فلائٹس کے دو فیصد مسافروں کی اسکریننگ کے احکامات فوری نافذ العمل ہونگے۔سی اے اے حکام کے مطابق مسافروں کی کویڈ-19 اسکریننگ بتدریج شروع ہوچکی ، ہر فلائٹ کے دو فیصد مسافروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ ہوگا۔ دن میں کم سے کم ایک مرتبہ مسافر لاؤنجز میں فیومیگیشن کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ائرپورٹس پر عملہ کو بارڈر ہیلتھ سروسز اہلکاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔