بھارتی سپریم کورٹ: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت خاتمے کا فیصلہ برقرار،اٹوٹ انگ قرار

نئی دلی(نیوزڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کیخلاف دائر اپیلوں پر فیصلہ سناتے ہوئے ہندو انتہا پسند مودی کا 5 اگست 2019 کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے فیصلہ سنادیا۔ چیف جسٹس ڈی وائے چندرا چد نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا بھارت کو تسلیم کرنے کے بعد جموں و کشمیر کوئی اندرونی خود مختاری نہیں رکھتا، آرٹیکل 370 کا اطلاق عارضی تھا، آئین کے آرٹیکل ایک اور 370 کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا اہم حصہ ہیں۔ جموں و کشمیر اسمبلی کا مقصد باڈی بنانا نہیں تھا، آرٹیکل 370 جموں کشمیر کی شمولیت کو منجمد نہیں کرتا، سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کا مودی سرکار کا آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ صدر کے پاس کسی بھی آئین کی منسوخی کا اختیار موجود ہے۔