اہم خبریں

جنگ بندی کا ساتواں روز، 8 اسرائیلیوں سمیت 30 فلسطینی قیدی بھی رہا

تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کا ساتویں روز، حماس کی تنظیم القسام کی جانب سے مزید 8 اسرائیلی شہریوں کو رہا کردیا۔عالمی خبررساں ادارے کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا پھر2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلی شہریوں کو عالمی تنظیم ریڈ کراس کےسپرد کیا۔ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل نے بھی 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید ایک روزہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں