اہم خبریں

پاکستان نے ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کردیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )پاکستان نے ہندوستان میں اقلیتوں کے استحصال سے متعلق تفصیلی ڈوزیئر لانچ کردیا،ڈوزیئرمیں مسلمان،عیسائی اور دیگر اقلیتوں کے استحصال اور عبادت گاہوں کی بے حرمتی کے واقعات شامل ہیں،ڈوزیئرکے مطابق بھارت میں تاریخی مساجد حملوں کی زد میں ہیں،منی پور میں سینکڑوں گرجاگھروں کو جلادیاگیا،بھارتی حکومت اقلیتوں کیخلاف مظالم جاری رکھے ہوئے ہے،نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پالیسی سرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام تقریب سے خطاب میں کہادنیا کو کشمیراور فلسطین کامسئلہ حل کرناہوگا،مغرب جمہوریت کا چمپئن بنتا ہے لیکن کشمیری عوام کی طرف توجہ نہیں دیتا،اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی،مغربی میڈیا اسرائیلی مظالم کادفاع کررہاہے، رائے عامہ کی ہموارگی میں حکومتیں اہم کردار اداکرتی ہیں،ترقی کیلئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے،ہمیں پالیسی میکنگ سے متعلق بہت سے چیلنجزکاسامنا ہے

متعلقہ خبریں