نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں فضائی آلودگی ،ورلڈکپ میچ متاثرہونے کا خدشہ۔تفصیلات کے مطابق بھا رت میں فضائی آلودگی سے ورلڈکپ کیلئے موجود ٹیمیں پریشانی کا شکار، میچ کا انعقاد خطرے میں پڑگیا، فضائی آلودگی میں نئی دلی دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ، 6 نومبر کو دہلی میں سری لنکا اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان میچ شیڈول ، میچ سے قبل آئی سی سی نے دلی میں فضائی آلودگی کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ مل کر ماہرین کی اس حوالے سے رائے لے رہے ہیں، کھلاڑیوں کی صحت کی حفاظت کا خیال رکھیں گے۔ نئی دلی میں اسٹیڈیم کے اطراف کے علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا بھی پلان بنایا گیا۔