Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ مزید بڑھانے کا اعلان

بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی صدر شی جن پنگ کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو مزید بڑھانے کا اعلان ۔چین میں منعقدہ تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر نے بی آر آئی کو مضبوط کرنے کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا۔ چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کا نام لئے بغیر کہا کہ بلاک کی سیاست ہمارا مشن نہیں ہے ۔ یکطرفہ پابندیوں کے خلاف ہیں،شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روڈ اب فزیکل کنیکٹیویٹی سے ادارہ جاتی کنیکٹیویٹی بن چکا ،بی آر آئی مل کر منصوبہ بندی، تعمیر اور فائدہ اٹھانے کا ذریعہ ہے، بیلٹ اینڈ روڈ کے ذریعے چین اپنے دروازے وسیع تر کھول رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب آپ کسی کو پھول دیتے ہیں تو خوشبو آپ کے ہاتھوں میں بھی رہتی ہے، روشن مستقبل کے لیے اجتماعی چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ چین 140 ممالک اور علاقوں کے لیے اہم تجارتی شراکت دار بن چکا ہے،، بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تعاون کے لیے چین 8 نکاتی تجاویز پیش کر رہا ہے، چین ڈیجیٹل ٹریڈ ایکسپو کا ہر سال انعقاد کرے گا، اس سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی 10 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، فورم سے تجارت اور مواصلات پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے اس سے قبل 2 اجلاس ہو چکے ہیں، اس فورم کے تحت کلین اینڈ گرین اکانومی کو ترجیح دی گئی، فورم کے تحت ترقی پذیر ملکوں کے لیے نئی اقتصادی راہداریوں کا قیام ترجیح ہے، سی پیک کے ذریعے خطے کے ممالک کے باہمی رابطوں کو فروغ حاصل ہوا، سی پیک کے باعث انفرا اسٹرکچر بہتر ہوا، سلک روڈ کا بنیادی مقصد امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔