اہم خبریں

12 لاکھ فلسطینی بے گھر،لاشیں دفنانے کیلئے جگہ نہیں،فلسطینی سفیرکی عالم اسلام سے تعاون کی اپیل

قائرہ (نیوزڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسرائیلی بمباری سے 30 ہزار سے زائد مکانات تباہ ۔ 12 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر اور 14 سے زیادہ ہسپتال ملیامیٹ کر دیےجبکہ بارہ لاکھ فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔ کھانے کیلئے خوراک نہیں پینے کیلئے پانی نہیں ، بچے بھوک اور پیاس سے بلک رہے ہیں، ہر طرف لاشوں کے ڈھیر ہیں کوئی اٹھانے والا اور دفنانے والا نہیں ۔۔اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینیوں کو دفنانے کیلئے جگہ نہیں مل رہی ۔دیاب اللوح نے کہا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال بہت سنگین ہے ۔ لاشوں کو دفنانے کی کوئی گنجائش نہیں ۔ اسرائیل غزہ میں زمینی مداخلت اور مزید قتل و غارت سے گریز کرے ۔ عالم اسلام فلسطینیوں کی اخلاقی ، مالی مدد کیلئے سامنے آئے ۔ فلسطینی سفیر نے غزہ کی پٹی کو خوراک اور طبی سامان کی فراہمی اور امداد کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداریوں کو فوری اور فوری کھولنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ خبریں