اسرائیل کے وحشیانہ حملے، غزہ میں شہادتوں کی تعداد 2215 ہوگئی

مقبوضہ غزہ (نیوزڈیسک)مقبوضہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کی جانب سےجاری بیان میں کہاگیاکہ غزہ میں رہائشی علاقوں پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔دوسری جانب حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن طوفان الاقصیٰ میں 13 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں یرغمال ہیں۔