غزہ 24 گھنٹے میں خالی کردو ورنہ تباہی کیلئے تیار ہوجائو ، اسرائیلی وزیراعظم کی فلسطینیوں کو دھمکی

غزہ(نیوزڈیسک)24 گھنٹے میں غزہ خالی کردو ورنہ تباہی پھیر دیں گے ، اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی، برطانیہ اسرائیل کی مدد کیلئے نگرانی کا طیارہ ، پی 8 طیارے اور میرین کی ایک کمپنی مشرقی بحیرہ روم بھیجے گا،اسرائیلی وزیراعظم نے مزید حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے شمالی غزہ کی 11 لاکھ آبادی کو 24 گھنٹے میں علاقہ چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا ہے جبکہ انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نےاسرائیل کی جانب سے غزہ پر فاسفورس بم پھینکنے کی تصدیق کردی۔دوسری جانب اسرائیل نے بھی شہری آبادی پر 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف کرلیا۔ غزہ میں 6 روز کے دوران حماس کے ٹھکانوں پر 4 ہزار ٹن وزنی 6ہزار بم گرائے گئے ۔ فضائی حملوں میں 3600 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ترجمان ابو عبیدہ نے بیان میں کہا کہ زمینی حملہ کیا گیا تو اسرائیل کی فوج کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے ایک ہنگامی اپیل جاری کی جس میں فلسطینیوں کی انتہائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے29 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ہنگامی فنڈنگ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔