عالمی بینک سیلاب زدہ علاقوں میں جاری منصوبوں میں تعاون جاری رکھے، وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر

رباط ( اے بی این نیوز   )وزیر خزانہ نے سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی و تعمیر نو کے لیے عالمی بینک کے تعاون کو سراہا، انہوں نے کہا کہعالمی بینک سیلاب زدہ علاقوں میں جاری منصوبوں میں تعاون جاری رکھے، وہ مراکش میں عالمی بینک کے ناٸب صدر براٸے جنوبی ایشیا مارٹن ریزرسے ملاقات کر رہی تھیں،وزیر خزانہ کی پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے عالمی بینک کے تعاون کی تعریف کی،وزیر خزانہ سے لکسمبرگ اسٹاک ایکس چینج کے وفد کی بھی ملاقات،پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور لکسمبرگ اسٹاک ایکسچینج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال،دونوں سٹاک ایکسچینجز کے درمیان مالیاتی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔