اہم خبریں

غیر قانونی غیر ملکی افراد کا انخلا،صرف 27 دن باقی، 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )غیر قانونی غیر ملکی افراد کا انخلا،،صرف 27 دن باقی،، غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 اکتوبر تک پاکستان چھوڑنا ہوگا بصورت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے گرفتاری اور ملک بدری کو یقینی بنائیں گے،پاکستان میں مقیم 6 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے پاس پی او آر موجود،،:وفاقی اور صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم کرکے تمام افغان مہاجرین کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ۔۔ غیر قانونی طور پر بنائے گئے پاکستانی کارڈز کو فل الفور منسوخ کرنے کی بھی ہدایت،، افغان مہاجرین کی اطلاع کے لیے جلد ٹول فری نمبر کا قیام عمل میں لایا جائے گا، سرکاری دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں 22 ہزار ،بندوبستی اضلاع میں 2 لاکھ 85 ہزار سے زائد افغان مہاجرین مقیم ہیں:صوبے کی مساجد میں 105 افغان مہاجرین بطور پیش امام موجود ،،روا ں سال اب تک 3 ہزار 911 افغان مہاجرین مختلف وارداتوں میں گرفتار،،پا نچ سو 97 افغان مہاجرین نے غیر قانونی طور پر پاکستان کا قومی شناخت کارڈ بنوایا ۔

متعلقہ خبریں