پشاور (نمائندہ خصوصی) افغان مہاجرین کو بے جا تنگ کرنے کا معاملہ، افغان کمشنریٹ کا آئی جی خیبر پختونخوا کو خط ، پاکستان میں افغانوں کی گرفتاری کا معاملہ اٹھایا گیا،خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو تنگ کرنے کا فائدے کی بجائے نقصان ہے،افغان کمشنریٹ نے خط میں لکھا گیا کہ رجسٹرڈ افغانوں کو گرفتار یا تنگ کرنے سے گریز کیا جائے،افغان مہاجرین کی جانب سے پولیس روئیے سے متعلق شکایات موصول ہو رہی ہے، پولیس حکام اپنے اضلاع میں پولیس اہلکاروں کو ان اقدامات سے روک لیں، اعلیٰ پولیس حکام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس حکام کو واضح احکامات جاری کریں















