اہم خبریں

مراکش زلزلے میں تمام پاکستانی محفوظ،پاکستان کی جانب سے مددکی پیشکش

رباط(  اے بی این نیوز   )مراکش زلزلے میں تمام پاکستانی محفوظ،حکومت نے مراکش کو مددکی پیشکش کردی،ترجمان دفترخارجہ کے مطابق رباط میں سفارتخانے سے پاکستانیوں کی خیریت کے حوالے سے رابطے میں ہیں،پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کے ساتھ کھڑے ہیں،مراکش میں قیامت خیززلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی،12سو سے زائد افراد زخمی،درجنوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ،حکومت کاانسانی جانوں کے ضیاع پر ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان ، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری، زلزلے سے اموات کے سوگ میں فرانس کے ایفل ٹاور کی روشنیاں بند کردی گئیں

متعلقہ خبریں