اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان سے اقوام متحدہ کے امن مشن پر مردوں کی اجارہ داری ،امن مشن پر پولیس ، ایف آئی اے ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں مرد زیادہ جارہے ہیںمردوں کی تعداد ہر سال بڑھنے پر اقوام متحدہ نے نہی پالیسی جاری کر دی نئی پالیسی کے تحت کم از کم 25 فیصد خواتین آفسران کی شمولیت یقینی بنائی جائے ، اقوام متحدہ کے مطابق اگر پچیس فیصد خواتین قابل افسران و اہلکار دستیاب نہیں تو سیٹ خالی چھوڑ دی جایے۔خواتین کے کوٹہ پر مرد افسران و اہلکار کو امن مشن پر قبول نہیں کیا جایے گا اقوام متحدہ نے وزارت خارجہ ، داخلہ ڈی جی نیشنل پولیس بیورو سمیت تمام متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا ایف آئی اے اور پولیس نے تمام متعلقہ زونز اور صوبوں کو نئی کوٹہ سکیم پر عمل کی ہدایت کر دی اقوام متحدہ کی خواتین کا کوٹہ سسٹم 2028 تک اعلان کیا ہے















