اہم خبریں

کشمیریوں پر اتنے مظالم ڈھائے جا رہے ہیں جن کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، مشال ملک

اسلام آ باد ( اے بی این نیوز   )کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پوری دنیا میں کہیں نہیں ہوئے،بھارتی فورسز نے کشمیریوں کی لاشوں پر جھنڈے لہرائے، حریت رہنما ء یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کابھارت کے یوم آزادی پر ویڈیو پیغام کہا ہماری چیخوں پر بھارتی حکمران اندھے، بہرے اور گونگے بنے رہے،بھارت امن ،اصول اور ڈپلومیسی کا پرچار کرتاہے،پھر کیسے کسی کی آزادی سلب کرسکتاہے، نیز ادھر بھارت کے یوم آزادی پرآزادکشمیر میں بھی یوم سیاہ ، پاسبانِ حُریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،چھتر چوک میں احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کی شرکت، کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام بھارتی ہائی کمیشن اسلام آبادکے باہر احتجاجی مظاہرہ،شرکاء نے سیاہ پرچم اٹھا کر مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔

متعلقہ خبریں