چینی انجینئرز پر حملہ ،سی پیک سبوتاژ کرنے کی کوشش جو کامیاب نہیں ہوگی،ترجمان چینی وزارت خارجہ

بیجنگ(نیوز ڈیسک) ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے کہا کہ چینی انجینئرز پر حملہ ،سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے جو کامیاب نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ وینبن نے کہا کہ 13 اگست کو چینی انجینئرز قافلے پر ہونیوالے حملے میں کوئی چینی شہری ہلاک نہیں ہوا ، چین پاکستان کیساتھ مل کر دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو قانون کے کٹہرے میں لائے،اس حوالے سے چینی سفارت خانے ہنگامی اقدامات کا آغاز کردیا ہے اور پاکستان میں کام کرنیوالے چینی شہریوں اور اداروں کو بھی سیکیورٹی مضبوط بنانے کی ہدایت کی ہے ۔