پنک سالٹ،پا کستان اور امریکی کمپنی کے مابین معاہدہ طے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز     )پنک سالٹ کی برآمد سے20کروڑ ڈالر براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ،پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی کمپنی کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ایم ڈی پی ایم ڈی سی اور امریکی کمپنی کے سی ای او نے ایم او یو پر دستخط کئے ، ایم ڈی پی ایم ڈی سی نے بتا یا کہجدید پنک راک سالٹ کرشنگ اینڈ پیکجنگ فیسیلٹی قائم کی جائے گی یہ سہولت صرف نمک کی برآمد کیلئے استعمال کی جائے گی پنک سالٹ کی ایکسپورٹ کیلئے پلانٹ خصوصی اقتصادی زون ضلع میانوالی میں لگایا جائے گا،پاکستان پنک سالٹ کی عالمی مارکیٹ میں نمایاں جگہ بناسکے گا، دنیا میں پنک سالٹ کی 12 ارب ڈالرکی مارکیٹ ہے،ہم ڈیڑھ لاکھ ٹن سالانہ پنک سالٹ برآمد کرسکتے ہیں،عالمی مارکیٹ میں اپنا حصہ لینے کی کوشش کریں گے،یہ پنک سالٹ عالمی مارکیٹ میں پاکستان کے نام سے ہی فروخت ہوگا۔