اہم خبریں

پاکستانی حکمران ملکی آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں،امریکہ کا انتباہ

نیویارک(نیوزڈیسک)پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔امریکہ نے پاکستان میں اسمبلی کی تحلیل اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نے پاکستان میں انتخابات اور اسمبلی کی تحلیل کے سوا ل پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سیاست کا فیصلہ پاکستانی عوام کو اپنے آئین اور قوانین کے مطابق کرنا ہے۔ترجمان نے کہا کہ دیگر ممالک کی طرح پاکستانی حکام پر زور دیتے ہیں کہ آئین اور قوانین کے مطابق عمل کریں۔ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق پاکستان کے ساتھ بہت سے معاملات پر کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ خبریں