اہم خبریں

یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات مسئلہ کشمیر کاحل نہیں،معین الحق

بیجنگ ( اے بی این نیوز    )چین میں پاکستان کےسفیر معین الحق نے کہا کہ کشمیر پر اپنے اصولی موقف کو ایک بار پھر دہرانے پر چین کا شکر گزار ہوں، مسئلہ کشمیر کا واحد حل درحقیقت اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی متعلقہ قراردادوں کے تحت ہے، یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات مسئلہ کشمیر کاحل نہیں، معین الحق کا چینی وزرات خارجہ کے یوم اسحصال پرپاکستان کی حمائیت پر ٹوئیٹ،چینی دفتر خارجہ کے مطابقچین نے یوم استحقاق کشمیر” سے پہلے تنازعہ کشمیر پر اپنے واضح اور مستقل موقف کا اعادہ کیا ہے،چین نے اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں سےاس دیرینہ تنازعہ کے مناسب اور پرامن حل پر زور دیا ہے، . چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، یہ مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تاریخ کا چھوڑا ہوا تنازعہ ہے، اس تنازعہ کو اقوام متحدہ کے چارٹر، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کے مطابق مناسب اور پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے، یہ بیان بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کو چار سال مکمل ہونے سے قبل آیا ہے، بھارتی اقدام کے تحت مودی حکومت نے اس علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر دیا تھا، 5 اگست 2019 کو، جموں و کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، بھارت نے کشمیرکی خصوصی حثیت ختم کردی تھی، مودی حکومت نے ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-A کو منسوخ کر دیا۔

متعلقہ خبریں