گوہاٹی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست آسام میں خاتون نے شوہر اور ساس کو قتل کرنے کے بعد جسم ٹکڑے کرکے فریج میں رکھ دئیے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوہاٹی پولیس کا کہنا تھا کہ وندانا کالیتا نامی خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو 3 دن قبل قتل کیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی واردات انجام دینے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے چند دن فریج میں رکھنے کے بعد گوہاٹی سے 150 کلومیٹر کی دور میگالیہ چیراپونجی میں پھینک دئیے ۔ گوہاٹی کے قریب نان متی علاقے میں خاتون نے اپنے شوہر اور ساس کو پہلے قتل کیا اور پھر لاش کے ٹکڑے کرکے فریج میں چھپا دیے تھے۔پولیس کے مطابق وندانا کالیتاکے شادی کے باوجود ایک اور شخص سے تعلقات تھے، قتل کے بعد وہ اور اُس کا دوست جسم کے حصوں گوہاٹی سے 150 کلو میٹر دور لے گئے۔میڈیا سے گفتگو میں پولیس افسر نے بتایا کہ وانداناکالیتا اور اُس کے دوست نے دونوں لاشوں کے ٹکڑوں کو پھینک دیا، جو پولیس نے ڈھونڈ نکالے ہیں۔پولیس افسر نے مزید کہا کہ پولیس کو کالیتا ہی میگالیہ لے گئی جہاں انہوں نے دونوں لاشوں کے ٹکڑے پھینکے تھے۔















