اہم خبریں

وائٹ ہائوس کے سالانہ صحافتی ڈنر میں فائرنگ،حملہ آور پر آج فرد جرم عائد کی جائیگی

واشنگٹن(اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں واشنگٹن ڈی سی میں سالانہ صحافتی عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے نے سیکیورٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے جبکہ حکام کے مطابق حملہ آور کا ممکنہ ہدف خود امریکی صدر تھے۔

قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملزم نے اکیلے کارروائی کی اور وہ اسی ہوٹل میں مقیم تھا جہاں تقریب جاری تھی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی ہے جس نے مبینہ طور پر تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

حکام نے بتایا کہ ملزم تفتیش میں خاطر خواہ تعاون نہیں کر رہا تاہم اس کے خلاف آج باقاعدہ فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

شہر کے میئر کے مطابق ملزم اس وقت قابو میں آیا جب وہ ہوٹل کی لابی میں سیکیورٹی حصار کی جانب بڑھ رہا تھا جہاں امریکی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے روک لیا۔
مزید پڑھیں: صومالی قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ،مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

متعلقہ خبریں