اہم خبریں

صومالی قزاقوں کا آئل ٹینکر پر قبضہ،مغوی پاکستانیوں کے اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل

کراچی (اے بی این نیوز)بحری جہاز Honour 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 10 سے زائد پاکستانی عملہ یرغمال ہے، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

مغویوں کے اہل خانہ شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، انہوں نے قومی نیوز چینل سےگفتگو میں حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کردیا۔

متاثرہ خاندان نے بتایاکہ قزاقوں کے قبضےکے بعد سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جہاز عمان سے فجیرہ جا رہا تھا، راستے میں اغوا ہوا، حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مدد نہیں ملی، گورنر سندھ نے فون پر رابطہ کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مغریوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ امین شمس دو بچوں کے والد ہیں، 3سال کی بیٹی اور 4 ماہ کا بیٹا ہے، مغوی سید کاشف چار بچوں کے والد ہیں، مغوی عمران کی 2 بیٹیاں جبکہ حسین کے 3 بچے ہیں، مغوی حسین کے 9 سال کا بچہ شبیر بھی والد کی آمد کا منتظر ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا کا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 2 افراد ہلاک

متعلقہ خبریں