تہران (اے بی این نیوز) ایرانی مندوب نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایسے اشارے موصول ہوئے ہیں کہ وہ ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہو سکتا ہے، تاہم ایران نے واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی بامعنی مذاکرات کے آغاز کے لیے یہ بنیادی شرط ہے۔
ایرانی مندوب کے مطابق تہران کا مؤقف دو ٹوک ہے کہ جب تک اقتصادی اور تجارتی پابندیوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، اس وقت تک مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایران دباؤ کے ماحول میں کسی قسم کی بات چیت پر آمادہ نہیں ہوگا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے امریکا کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ اعتماد سازی کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں اور ناکہ بندی کا خاتمہ اسی سلسلے کی پہلی کڑی ہونا چاہیے۔ ایرانی مندوب نے اس بات پر زور دیا کہ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہی کوئی پیش رفت ممکن ہے۔















