اہم خبریں

جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے آج پاکستان کا دورہ نہیں کرینگے،وائٹ ہاؤس

واشنگٹن(اے بی این نیوز) وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر JD Vance آج مذاکرات کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سفارتی شیڈول اور دیگر مصروفیات کے باعث کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پاکستان میں جاری سفارتی سرگرمیاں اہم ہیں، تاہم نائب صدر اس وقت اس دورے میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا خطے میں امن کے قیام اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی سطح میں ممکنہ تبدیلی کی جا سکتی ہے اور دیگر اعلیٰ حکام مذاکراتی عمل میں شریک ہو سکتے ہیں۔ اس پیش رفت کو جاری علاقائی صورتحال اور امریکا کی سفارتی حکمت عملی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں