اہم خبریں

ٹرمپ کا بڑا اعلان،جنگ بندی میں توسیع،ایران پر حملہ نہیں کیا جائیگا،امریکی صدر

واشنگٹن(اے بی این نیوز) جنگ بندی کے خاتمے سے قبل امریکی صدر Donald Trump کا اہم بیان سامنے آ گیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ فی الحال ایران پر حملہ نہ کیا جائے، حالانکہ ان کے بقول ایران کی حکومت اندرونی طور پر شدید دباؤ اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔

امریکی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی موجودہ صورتحال کمزور دکھائی دیتی ہے لیکن اس کے باوجود فوری فوجی کارروائی سے گریز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ حالات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی بھی ممکنہ فیصلے سے پہلے سفارتی پہلوؤں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

Shehbaz Sharif اور Asim Munir کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سیز فائر کا فیصلہ ان کی درخواست پر کیا گیا تھا تاکہ خطے میں کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق پاکستان نے اس معاملے میں اہم سفارتی کردار ادا کیا۔

امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران کو ایک مشترکہ اور قابل قبول تجویز پیش کرنے کے لیے مہلت دی جا رہی ہے، جس کے بعد ہی آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران کی جانب سے مثبت پیش رفت نہ ہوئی تو امریکا اپنے تمام آپشنز پر غور کرے گا۔

متعلقہ خبریں