نیو دہلی (اے بی این نیوز)بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی پونے میں لینڈنگ کے دوران خرابی کا شکار ہوگیا، جس کے باعث رن وے کئی گھنٹوں تک بند رہا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پونے کے ایئرپورٹ پر جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کا طیارہ ایس یو-30 ایم کے آئی لینڈنگ کے دوران انڈر کیرج میں خرابی کا شکار ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ رن وے پر ہی پھنس گیا تھا جس کی وجہ سے دیگر پروازوں کا آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا۔
اس تکنیکی خرابی کے باعث رن وے ناقابلِ استعمال ہوگیا اور حکام کو تمام پروازیں معطل کرنا پڑیں۔
طیارے میں سوار عملہ محفوظ رہا اور کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے کو بحال کرنے کے لیے پوری رات کام جاری رہا اور ہفتے کی صبح پروازوں کا نظام بحال کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں: جن لوگوں کواپنے کام کا نہیں پتہ وہ ادارے نہیں چلا سکتے،ایس ایم تنویر















