کراچی(اے بی این نیوز) پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف مس مینجمنٹ ہے، اس سال برآمدات کی مد میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ پچھلے سال ہماری برآمدات 33.3ارب ڈالر کی تھیں، حکومت نے ہر سال برآمدات 10فیصد بڑھانے کا ہدف مقرر کیا، مگر ہم اس سال برآمدات میں 7ارب ڈالر کا نقصان کریں گے، ہمیں اپنے اداروں کو تگڑا کرنا پڑے گا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ جن لوگوں کواپنے کام کا نہیں پتہ وہ ادارے نہیں چلا سکتے، پاکستان میں کوئی انڈسٹری بند ہورہی ہے اورکوئی آدھی چل رہی ہے، ہمارے ملک میں 12ہزار میگاواٹ بجلی لگی ہوئی ہے، ہم صرف 3ہزارمیگاواٹ بجلی استعمال کررہے ہیں، ہم 9ہزار میگاواٹ بجلی استعمال ہی نہیں کررہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بجلی ٹرانسمیشن لائنز پر گزشتہ5 سال سے کوئی کام نہیں ہوا، مٹیاری سے لاہورتک بجلی ٹرانسمیشن لائن پر کوئی کام نہیں ہوا، انڈسٹری پہلے ہی رو رو کر چل رہی ہے، انڈسٹری جب تک 24گھنٹے نہیں چلے گی تو کام نہیں چلے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں ریسٹورنٹ روزگار میں اضافہ کرتے ہیں، لوگ کہتے ہیں پیسہ پاکستان سے باہر جارہا ہے، پیسہ وہاں جاتا ہے جہاں نفع حاصل ہورہا ہے، ملک میں مکمل طور پر مس مینجمنٹ ہے، آپ پاکستان میں نفع دیں پیسہ خود واپس آجائے گا۔
ایس ایم تنویر نے کہا کہ اتنے زیادہ ٹیکسز ہوں گے تو جہاں نفع ہوگا پیسہ وہاں چلا جائے گا، آج رات 12بجے پوری گیم ہی چینج ہوگئی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوامن کا نوبل انعام ملنا چاہئے۔
مزید پڑھیں: امریکا میں مقیم بھارتی نژاد خاتون گرفتار















