اہم خبریں

امت مسلمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     ) امت مسلمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے،ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد(  اے بی این نیوز        )ممتاز اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کے دوران پاکستانی عوام کی محبت اور پیار کی تعریف کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا پارلیمنٹ ہاؤس میں پرتپاک استقبال کیا۔

اس ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، بین المذاہب ہم آہنگی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا کہ پاکستانی عوام محبت کرنے والے ہیں اور اسلام امن، محبت اور بھائی چارے کا مذہب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اپنے اختلافات بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اپنے مشنری کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اسلام کے حقیقی پیغامِ امن و محبت کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو امن، رواداری اور محبت کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

مزید برآں، سردار ایاز صادق نے پاکستان میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق دینے اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات کے اختتام پر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ پارلیمنٹ کا دورہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں :بلوچستان کے وکلا ءنے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،بلاول بھٹو

متعلقہ خبریں