ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں پرتشدد واقعات کے بعد شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ سے وابستہ 20 سے زائد افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
لاشوں میں عوامی لیگ کے رہنما اور انکے خاندان کے افراد بھی شامل۔ عوامی لیگ سے وابستہ لوگوں کے گھروں اور کاروباری مراکز میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار ۔
یہ لاشیں شیخ حسینہ واجد کے ملک چھوڑنے کے بعد ملی ہیں جب کہ مظاہرین کی جانب سے عوامی لیگ کے رہنماؤں کے دفاتر اور گھروں کو بھی جلا دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں کے دوران 300 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
بنگلہ دیش میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی معزولی کے بعد سابق وزراء اور افسران کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی۔ لیا گیا ہے. ایئرپورٹ ایوی ایشن کے ایک سیکیورٹی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ سابق وزیر خارجہ حسن محمود دہلی جارہے تھے، فوجی وردی میں ملبوس بھارتی خفیہ ایجنسی را کے 30 ایجنٹس کو بھی بنگلہ دیش کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد ایک ماہ طویل عوامی احتجاج کے بعد گزشتہ پیر کو ملک سے فرار ہوگئی تھیں، جس کے بعد فوج نے اقتدار سنبھالتے ہی عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیشی مظاہروں میں فوج بھی شامل رہی،بنگلہ دیشی سینئر صحافی سلیم صمد کا انکشاف