اہم خبریں

ماضی میں رہنےوالےآگے نہیں بڑھ سکتے، شہبازشریف

شینزن ( اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ماضی میں رہنےوالےآگے نہیں بڑھ سکتے۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کرآگےبڑھنےکی ضر ورت ہے۔ چین کی بےمثال ترقی کودنیاسراہتی ہے۔ چین ہماراقابل بھروسہ دوست ہےہرمشکل میں ساتھ دیا۔

چینی صدرکی اچھی حکمت عملی کی بدولت چین نےترقی کی۔ چین کاکسی دوسرےملک سےموازنہ نہیں کیاجاسکتا۔ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ ترقی کی ضمانت ہے۔ قائداعظم کی ویژن پر عمل پیرا ہوکر ملک کو ترقی دلائیں گے۔ پاکستان میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ دنیاکو چین کی ترقی سے سیکھنا چاہیے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں : نیب ترامیم کیس براہ راست نشر کرنے کی درخواست پر جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ

متعلقہ خبریں