اہم خبریں

کرینہ کپور کی زندگی میں ایک اور خو شخبر ی آگئی

ممبئی (اے بی این نیوز)بھارت فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کو اقوام متحدہ میں ایک بڑا عہدہ مل گیا ہے۔بھارت کی نامور اداکارہ کرینہ کپور جنہیں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں بیبو کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے کو اقوام متحدہ میں بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے جس کی تصویر اور ویڈیو خود اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے کرینہ کپور کو بھارت میں اپنا قومی سفیر مقرر کیا ہے۔اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر یونیسیف کی ٹیم کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی ہیں جن میں وہ یہ عہدہ ملنے پر کافی خوش دکھائی دے رہی ہیں۔کرینہ کپور نے لکھا

مزید پڑھیں :اٹھارویں آئینی ترمیم پر عملدرآمد نہیں ہورہا، ایمل ولی خان

ہے کہ آج کے دن کو زندگی میں کبھی نہیں بھول سکتی کیونکہ گزشتہ 10 سالوں سے یونیسف انڈیا کے ساتھ میرا کام کرنا تسکین بخش رہا۔ ہم نے جو کام بھی مل کر کیا اس پر مجھے فخر ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آج کے دن میں اس عزم کا اظہار کرتی ہوں کہ تمام بچوں کے حقوق کے تحفظ و فروغ اور مساوی مستقبل کیلیے ہمیشہ آواز بلند کروں گی جب کہ میں اپنی ٹیم کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جو بچوں اور خواتین کی بہبود کیلئے ملک بھر میں خوب محنت و لگن سے کام کر رہے ہیں۔ میں آپ کے کام سے میں ہر روز متاثر ہوتی ہوں۔بھارتی اداکارہ کی اس پوسٹ کو انکے مداح بے حد سراہ رہے ہیں اور انہیں تہنیتی پیغامات بھی دیے جا رہے ہیں۔ اب تک لگ بھگ ایک لاکھ صارفین کی جانب سے ان کی پوسٹ پر پسندیدگی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں :سینیٹر ایمل ولی اے این پی کے مرکزی صدر منتخب

متعلقہ خبریں