اہم خبریں

ترکی ، بلدیاتی الیکشن، ایردوآن کو بدترین شکست، اپوزیشن نے 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں

انقرہ(نیوزڈیسک) ترکیہ میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں رجب طیب اردوان حکومت کو بدترین شکست کا سامنا ، طیب ایردوآن کا گڑھ سمجھے جانے والے سب سے بڑے شہر استنبول میں بھی اپوزیشن جماعت کی بڑی کامیابی ۔سیکولر اپوزیشن ریپبلکن پیپلز پارٹی نے انقرہ اور استنبول سمیت 17 شہروں میں میئر کی نشستیں جیت لیں۔رجب طیب اردوان کی پارٹی کو 20 سال بعد بدترین شکست کا سامنا

مزید یہ بھی پڑھیں:‌اپریل کا آغاز ، موسم خشک اور گرم ، چند مقاما ت پر بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے الیکشن نتائج آتے ہی قوم سے خطاب میں شکست تسلیم کرتے ہوئے انہیں فیصلہ کن موڑ قرار دیدیا۔ ترکش صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ووٹرز کی جانب سے ملنے والے پیغام کو سمجھ کر مسائل حل کیلئے اقدامات اٹھائیں گے ،

مزید یہ بھی پڑھیں:‌امریکی صدر جوبائیڈن کے مواخذے کی تیاری، 6ہزار ای میلز کا مسودہ تیار،تحقیقات شروع

ہم نے جو بھی غلطی کی اس کی اصلاح کیلئے ہم پرعزم ہیں اور اپنی کمی کوتاہی کو دور کرنے کی کوشش کرینگے۔شکست کی بڑی وجہ غزہ کے معاملے پر ایردوآن کا حامی اسلام پسند ووٹر بھی ان سے متنفر ہوگیا ۔الیکشن میں کامیابی کے بعد اپوزیشن کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اور فتح کا جشن منایاگیا۔

اپوزیشن جماعت کا صدر رجب طیب ایردوآن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ ۔ دوسری بار استنبول کے میئر منتخب ہونے والے امام اوغلو کو اگلے صدارتی الیکشن میں ایردوآن کا طاقتور حریف قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں