بلوچستان میں دہشتگردی ،بھارت ملوث نکلا،ثبوت منظر عام پر آگئے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )گلوبل ٹائمز پاکستان کی سرزمین پر بھارت کی جانب سے کی جانے والی دہشتگردی کے شواہد کو منظر عام پر لے آیا، رپورت کے مطابق بھارت خفیہ طور پر پاکستان میں دہشتگرد قوتوں کی مالی معاونت کر رہا ہے،پاکستان میں انتشارپھیلانے کے لیے بھارت بلوچستان میں مخصوص دہشتگرد فورسز کو مالی مدد اور اسلحہ فراہم کررہاہےپاکستان میں بھارتی دہشتگردی کی ایک طویل تاریخ موجود ہے،بھارت خطےمیں علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے بلوچستان میں مقامی لوگوں کو بغاوت پر اکسا رہا ہے،دسمبر 2023 میں بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز احمد بنگلزئی نے اس بات کا اعتراف کیا کہ بھارت بلوچستان میں خفیہ طور پر دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت کر رہا ہے،مارچ 2016 میں بلوچستان سے بھارتی خفیہ جاسوس کلبھوشن یادیو کو دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا دی ہندو کے مطابق بلوچ لبریشن آرمی کے کمانڈر ماضی میں ہندوستان کے ہسپتالوں میں اکثر جعلی شناخت استعمال کر کے علاج کی کوشش کرتا رہا، گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سوشل سائنسز کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹریٹجی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یی ہیلن نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے حوالے سے مسلسل دوہرا معیار اپناتا آیا ہے بھارت نے عالمی سطح پر پاکستان کی تشخص کو خراب کرنے کی مذموم کوششیں کیں،بھارت کا پاکستان میں دراندازی کا مقصد سرمایہ کاری کو روکنا اور پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کرنا ہے۔