چین کا پاکستان کیلئے بڑاریلیف ، 2 ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی واپسی میں 2 سال کی توسیع

اسلام آباد(نیوزڈیسک)چین نےپاکستان سے2ارب10 کروڑڈالرزقرض کی واپسی دوسال کیلئے موخر کرنے کی منظوری دیدی،چین نے پاکستان کیلئے قرضہ واپسی کا معاملہ دو سال کیلئے موخر کیا ،چین کے ایگزم بینک نےباضابطہ طورپر پاکستان کو خط لکھ کر آگاہ کردیا،وفاقی حکومت نےقرضہ رول اوورکیلئےازسرنوشرائط و ضوابط کی منظوری دیدی،قرضے پر پاکستان کو اضافی سود ا دا نہیں کرنا پڑے گا، پاکستان اصل معاہدے کے مطابق چین کو قرضے کی رقم ادا کرے گا۔ذرائع کے مطابق تمام31 قرض معاہدوں کی مدت میں21جولائی2023 سے30 جون 2025 تک توسیع کردی۔