اہم خبریں

ووٹ سے خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر آئین کا مذاق اڑارہی ہے، فواد چودھری کی تنقید

لاہور(نیوز ڈیسک) رہنماء پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود انتخابات روک دیئے گئے، ووٹ سے خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنرکیساتھ مل کر آئین کا مذاق اڑارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چودھری نے اپنے بیان میں کہا کہ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا

2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا، تمام اعشاریے منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے۔

متعلقہ خبریں