کورکمانڈرز کانفرنس ،دہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق لڑنےاوراس لعنت کو ختم کرنے کےعزم کا اظہار

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد،کانفرنس میں پاک فوج کےپیشہ ورانہ اورتنظیمی امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا، کور کمانڈرز کانفرنس میںدہشتگردوں کیخلاف بلا تفریق لڑنےاوراس لعنت کو ختم کرنے کےعزم کا اظہار کیا گیا ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیرنے دہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز لڑنے کی ہدایت کی،انہوں نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عوام کی امنگوں کے مطابق بلا تفریق دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ بھرپور انداز میں جاری ہے ۔