استعفوں کی تصدیق کا معاملہ، پاکستان تحریک انصاف کا دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف استعفوں کی منظوری کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان جائے گی جس کے لئے قانونی ماہرین کی جانب سے درخواست کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کی بدنیتی کے باعث کیا گیا، پی ٹی آئی نے ایوان میں جانے کا اعلان کیا تو اجلاس ملتوی کر دیا گیا جبکہ سپیکر کے روبرو جانے کے اعلان پر سپیکر چھٹی پر چلے گئے۔