جب بھی احتساب شروع ہوتا ہے تو لوگ ملک سے فرار ہو جاتے ہیں، مریم نواز

لاہور(نیوزڈیسک)سینئر نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی سب سے بڑی پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور جب بھی احتساب شروع ہوتا ہے تو لوگ ملک سے فرار ہو جاتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک ایک چیز روز روشن کی طرح عیاں ہو چکی ہے جبکہ سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف ملک واپس آئے اور انہوں نے احتساب کا سامنا کیا، نواز شریف نے دلیری کے ساتھ انتقام کا سامنا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ یہ نواز شریف کا وطن ہے اور انہوں نے یہیں واپس آنا ہے۔ جس نے ملک کو بڑے بڑے منصوبے دیئے اس پر چوری کا الزام لگایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو توڑ کر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پارٹی بنائی گئی اور عمران خان کو انگلی پکڑ کر چلایا گیا۔