اہم خبریں

ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ سستے، یورو مہنگا، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ سستے، یورو مہنگا، آج کے تازہ کرنسی ریٹس جاری

کراچی (اے بی این نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی سستا ہوگیا۔ دوسری جانب یورو کی قیمت میں اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوکر 277.47 روپے سے کم ہوکر 277.46 روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی 279.18 روپے میں فروخت ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ 14 پیسے سستا ہوکر 378.80 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو کی قیمت میں 17 پیسے اضافہ ہوا اور یہ 324.55 روپے پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب اماراتی درہم کی قیمت 76.29 روپے جبکہ سعودی ریال 74.48 روپے پر برقرار رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قیمت انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں مجموعی طور پر مستحکم رہی۔
مزیدپڑھیں‌:ایس سی او کی سربراہی پاکستان کے حوالے، وزیراعظم کا بڑا اعلان سامنے آگیا

متعلقہ خبریں