اہم خبریں

خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،7 دہشتگرد واصل جہنم

خاران (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ردالفتنہ 3 کے تحت خاران کے علاقے لجے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی،سیکیورٹی فورسز نےآپریشن کےدوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کردیا،کارروائی کےدوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سےجدید اسلحہ،گولہ بارود اورجنگی سامان برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کےمطابق دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 گاڑیاں اورایک موٹر سائیکل بھی قبضے میں لےلی گئی،جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتوار سولہ اگست مختلف شہروں میں سولر پینلز کی تازہ ترین قیمتیں

متعلقہ خبریں