اہم خبریں

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دے دیا

لاہور (اے بی این نیوز   )لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پیر کے روز پیش ہونے کا حکم دے دیا، جج نے بیان حلفی اور پٹیشن سے متعلق وضاحت بھی طلب کی ہے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل خواجہ طارق رحیم نے کہا کہ عدالت مکمل سیکیورٹی دے عمران خان پیش ہوجائیں گے۔جس پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے دریافت کیا کہ آپ عمران خان کو کب پیش کریں گے؟ ہم پیرکا دن رکھ لیتے ہیں، آپ انہیں پیش کردیں، آئی جی سے آپ کی میٹنگ کرا دیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر عدالت نے بیان حلفی اور پٹیشن پر دستخطوں میں فرق پر وضاحت طلب کرلی۔

متعلقہ خبریں