کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان میں سونے کی قیمت اچانک بڑے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی۔
جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بیک وقت 10 ہزار 800 روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 720 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اب 10 گرام سونا 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے کی سطح پر جا پہنچا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 108 ڈالر کی چھلانگ لگا کر 4 ہزار 327 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، جس کا براہِ راست اثر پاکستانی مارکیٹ پر پڑا۔
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی خریدنے والوں کو بھی بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 509 روپے ہو گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر جاری معاشی غیر یقینی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی جانب سے محفوظ سرمایہ کاری کے لیے سونے کا رخ کرنے کی وجہ سے قیمتوں میں یہ غیر معمولی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: آن لائن استخارہ کے بہانے خواتین کو بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار















