اسلام آباد (اے بی این نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے چاروں آزاد امیدواروں نے اقبال پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
آزاد ارکان نے وفاقی وزیر علیم خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جی بی اے 15 دیامر سے محمد دلپذیر، جی بی اے 21 غذر 3 سے امان علی، جی بی اے 23 گانچھے سے انور علی اور جی بی 24 گانچھے 3 سے اسد شفیق نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔
دلپذیر خان کے مطابق چاروں امیدواروں نے ایک گروپ بنایا اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔ ہم دیگر آزاد اور ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں سے بھی رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دیگر امیدواروں کو بھی استحکام پاکستان پارٹی( آئی پی پی) میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی اور جی بی اسمبلی میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھرے گی۔
مزید پڑھیں:قومی ٹیم سےمتعلق پی سی بی کا بڑا فیصلہ، جانیےمکمل تفصیلات















