تہران (اے بی این نیوز) ایران نے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور آخری رسومات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ علی خامنہ ای 28 فروری کو ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید ہوئے تھے جس کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور پاکستان کی ثالثی سے امن کی کوششیں جاری ہیں۔
ایرانی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی آخری رسومات 4 جولائی سے 9 جولائی تک مختلف مراحل میں ادا کی جائیں گی۔
Details of the farewell, funeral, and burial ceremonies of the martyred mujahid Imam Sayyid Ali Khamenei and the honorable martyrs from his family (may God be pleased with them all)
To read the full text of the statement 👇https://t.co/WZTSETyreT pic.twitter.com/BtUFO9QBOt
— Khamenei Media (@Khamenei_m) June 13, 2026
رپورٹ کے مطابق الوداعی تقریبات کا آغاز 4 اور 5 جولائی کو دارالحکومت تہران میں ہوگا جہاں ان کی میت کو آخری دیدار کے لیے رکھا جائے گا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
اس کے بعد 6 جولائی کو تہران میں رسمی جنازہ ادا کی جائے گی۔ تہران کے ڈپٹی میئر کے مطابق صرف دارالحکومت میں تقریباً 20 ملین افراد کی آمد کے پیش نظر لاجسٹک اور ٹرانسپورٹ کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
جبکہ 7 جولائی کو میت کو ایران کے مقدس شہر قم منتقل کیا جائے گا جہاں تعزیتی اور دعائیہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
سرکاری میڈیا کے مطابق 9 جولائی کو مشہد میں مرکزی جنازہ کی تقریب کے بعد آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کے آبائی شہر مشہد کے مقدس ترین مقام ‘امام رضا کے مزار’ پر سپرد خاک کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ، وزیراعظم نے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیے















