وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے جج اور پرویزالٰہی کی آڈیو ریلیز کردی

ٰ اسلام آباد(اے بی این نیوز) میں چیف جسٹس پاکستان سے گزارش کروں گا کہ اس آڈیو کا نوٹس لیں۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ اور ایک جج کی آڈیو ریلیز کردی۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران رانا ثناء اللہ نے لیک آڈیو چلائی، آڈیو مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ بڑی دیدہ دلیری سے سپریم کورٹ کو منیج کررہے ہیں،وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی آڈیو کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے، اگر چیف جسٹس مناسب سمجھیں تو چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف کیس داخل کریں۔انہوں نے کہا کہ درخواست ضمانت خارج ہونے بعد عدالت عمران خان کے خلاف کاروائی کرے، عمرانی ٹولے نے عدلیہ اور قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے۔